دیگر سپورٹس

سپورٹس جرنلسٹس کھیلون کی ترقی و فروغ میں انتہائی اہم کردار کے حامل ہیں

ارٹی فیشل انٹیلیجنس کے دور میں اپنی روایات و اقدار سے پیچھے ہٹنے کی بجائے ان چینلجز کا مقابلہ کرنا ہو گا، صدر ہی دون جنگ

سپورٹس جرنلسٹس کھیلون کی ترقی و فروغ میں انتہائی اہم کردار کے حامل ہیں

ارٹی فیشل انٹیلیجنس کے دور میں اپنی روایات و اقدار سے پیچھے ہٹنے کی بجائے

ان چینلجز کا مقابلہ کرنا ہو گا، صدر ہی دون جنگ

ہانگ کانگ عاصم شیراز ; اے آئی پی ایس ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر ہی دون نے کی۔اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ہی دون جنگ نے کہا کہ ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور خاص طور پر ارٹی فیشل انٹیلیجنس کے دور میں اپنی روایات و اقدار سے پیچھے ہٹنے کی بجائے ان چینلجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہون نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کو ایشیا سمیت دنیا بھر میں چیلنجز کا سامنا ہےجن کا مقابلہ ضروری ہے۔ہی دون جنگ کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس جرنلسٹس کھیلون کی ترقی و فروغ میں انتہائیا اہم کردار کے حامل ہیں

اور ہمیں اپنا مثبت اور تعمیری کردار بھرپور جذبے کے ساتھ ادا کرتے رہنا چاہئیے۔ اجلاس نے اے آئی پی ایس ایشیا کی کارکردگی کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا۔

اس موقع پر سیکرٹڑی امجد عزیز ملک نے بتایا کہ سال بھر نہ صرف اے آئی پی ایس ایشیا بلکہ ایشیا کے کئی ممالک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو بلاشبہ لائق ستائش ہے۔

انہون نے بتایا کہ اے آئی پی ایس ایشیا کے میگزین کو نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اسی طرح اے آئی پی ایس ایشیا کی ویب سائیٹ کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیئا سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!