دیگر سپورٹس
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 39-64 شکست دے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لئیے کوالیفائی کرلیا
اور سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 39-64 شکست دے دی۔
جیونجو، کوریا ; ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو شکست دے کر فائنل کے لئیے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دی تھی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی تھی۔
ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔



