کرکٹ

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کی تاریخیں فائنل

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی تاریخیں فائنل

پی سی بی نے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 2 نئی فرنچائزز سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں آئندہ سال اپریل اور مئی کے دوران ایکشن میں ہوں گی جبکہ میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخیں فائنل کر لیں۔ 8 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا، یوں ایک بار پھر پاکستانی لیگ بھارتی لیگ کو ٹکر دے گی، میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔

گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں فرنچائزز نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔

سی ای او سلمان نصیر نے موجودہ ٹیموں کو آگاہ کر دیا کہ ونڈو طے ہے جولائی میں ہی اس حوالے سے حتمی اعلان سامنے آ جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!