پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل کونسل اجلاس ،تین ارکان معطل

پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل کونسل اجلاس ،تین ارکان معطل
پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل کونسل اجلاس ہوا، جس میں آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب تین ارکان کو معطل کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت محمد نعیم اختر صدر پنجاب باڈی ایسوسی ایشن نے کی ،جس میں پنجاب کے تمام نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع نمائندوں نے صدر محمد نعیم اختر پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اجلاس میں پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے آئین کے خلاف کام کرنے والے تین ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔
ہاؤس کی منظوری سے تینوں ارکان کو معطل کر کے کیس پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی آربیٹیشن کمیٹی کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مسٹر اور جونیئر مسٹر پنجاب 2025 کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی جبکہ 2024 میں ہونے والے مسٹر اور جونیئر مسٹر پنجاب کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
اس موقع پر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ آئی او سی چارٹر کے تحت آئین کی خلاف ورزی پر ارکان کے خلاف ایکشن لیا گیا، پنجاب اولمپک کو درخواست کی ہے کہ آربیٹیشن کے ذریعے معطل ارکان کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔



