کرکٹ

ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئر پورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔

واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہو رہی ہے۔ اس دوران ایشیاء کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہو گا۔

بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے، اس نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کے حوالے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!