کرکٹ
بھارت نے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو6 رنز سے شکست دیدی ۔
انگلینڈ کی ٹیم کو 374 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارتی بالر کرشنا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد سراج میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، انگلینڈ کی جانب سے 481 رنز بنانے پر ہیری بروک جبکہ بھارت کی جانب سے شبمن گل 754 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ جیتا تھا، دوسرے میں بھارت کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کامیاب ہوا، جبکہ چوتھے ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ،پانچواں اور آخری ٹیسٹ بھارت جیتا اور سیریز برابر کردی۔



