کرکٹ

ون ڈے سکواڈ کا ٹرینیڈاڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن، کھلاڑیوں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

ون ڈے سکواڈ کا ٹرینیڈاڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن، کھلاڑیوں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

ٹرینیڈاڈ: قومی ون ڈے سکواڈ نے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کوچز کی زیر نگرانی آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران باؤلرز اور بیٹرز نے تین گھنٹے تک بھرپور مشقیں کیں جبکہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی شرکت کی تاکہ میچ سے قبل اپنی فٹنس اور مہارت کو بہتر بنایا جا سکے، سکواڈ کا یہ سیشن آئندہ میچ کی تیاریوں کا اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سکواڈ فلوریڈا سے ٹرینیڈاڈ پہنچا جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو تروبہ (ویسٹ انڈیز) میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جسے پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!