ہاکی

جناح الیون نے یوم آزادی نمائشی ہاکی میچ جیت لیا

مئیر کراچی مہمان خصوصی تھے

جناح الیون نے یوم آزادی نمائشی ہاکی میچ جیت لیا

مئیر کراچی مہمان خصوصی تھے،

کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنر اولمپئن انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی ; حکومت سندھ کی زیر سر پرستی کمشنر کراچی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے تعاون سے یوم آزادی معرکہ حق نمائشی ہاکی میچ جناح الیون نے علامہ اقبال الیون کو 3-2سے شکست دے کرکے ایچ اے گراؤنڈ گلشن اقبال پر جیت لیا.

اس میچ کے مہمان خصوصی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے جبکہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان ،اولمپئین حنیف خان ۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین، کے ایچ اے کے صدر گلفراز احمد خان ،اولمپئین ناصر علی، افتخار سید ،ایاز محمود اور متعددانٹر نیشنل کھلاڑی بیگم اسماعلی شاہ، احمدعلی راجپوت اور سینکڑوں تماشائی موجود تھے.

مئیر کراچی نے کمشنرکراچی کو اس میچ اور خصوصاً تقریبات کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین ادا کیا اور کہا کہ جس جذبے کے ساتھ کراچی کی انتظامیہ نے یہ تقریبات منعقد کی ہیں دل کی گہرائیوں سے کمشنر کراچی اور ان کی پوری انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں انہوں نے اس موقع پر مئیر کپ گرلزاینڈ بوائز ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا.

جبکہ کمشنر کراچی نے نواب شاہ میں منعقد ہونے والے آصفہ علی بھٹو زرداری گرلز ہا کی ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کراچی کو یوم آزادی تقریبات کے بعد اپنے دفتر میں مدعو کیا.

اس موقع پر کھیلوں کے نامور سرپرست جاوید جھانگڑانے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئیے میچ میں ونر ٹیم کی جانب سے فہیم خان، ارحم خان اور علی آفریدی نے ایک ایک جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عبد السمیع اور بلاول خان نے ایک ایک گول کیا

میچ کے شاندار انتظامات پر کمشنر کراچی کے ڈائر یکٹر اسپورٹس غلام محمد خان نے DC ایسٹ کے PS عابد رضوی اور اظہار احمد کو شعبہ اسپورٹس کی جانب سے سند دینے کا اعلان کیا

تقریبات میں آج جمعہ کو سجاس الیون اورکمشنر الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کراچی جیمخانہ پر کھیلا جائے گا AC سول لائینز احمد مرتضیٰ خان نے غلام محمد خان کے ہمراہ کراچی جیمخانہ کا دورہ کیا

اور میچ کے انتظامات کے سلسلے میں کراچی جیمخانہ کے ارباب اقتدار سے مشاورت کی ہاکی میچ پر رواں تبصرہ سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین یونس قریشی نے کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!