
جشن آزادی ٹورنامنٹ آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب قائداعظم کے نام
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) جشن آزادی معرکہ حق،کپٹن راجا سرور شہید نشان حیدرٹورنامنٹ میں ٹگ آف وار کے فائنل میں آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب (قائداعظم ٹیم) نے کراچی بیلوز کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی۔
پہلے پل میں کراچی بلیو زنے آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب کوٹف ٹائم دیا مگر دوسرے اور تیسرے(فائنل پل)میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکی اورآئرن ہینڈز نے کراچی کو زیر کر کے کامیابی سمیٹی اور وننگ ٹرافی جیتی۔
دریں اثناء کپتان ثنا اللہ نے وننگ ٹیم کے ساتھ مہمان خوصوصی ڈائرکٹر اسپورٹس سندھ اسداسحاق سے ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال،شاہدمسعود، محمد ندیم،محمد فرحان،شہزاد علی،سرفراز،طارق،شیر عباس،محمد مبین،انس بلوچ اور شعیب خان بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں 11کھیلوں کی میزبانی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈپارٹمنٹ گورنمنٹ سندھ نے کی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کوکو ٹرافیز، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دئے گئے۔



