شوبز الیون نے فیم ویلز اسٹارز پریمئر لیگ سیزن سیون جیت لیا
فائنل میں سوشل میڈیا اسٹارز کو پینتیس رنز سے شکست ، مہمان خصوصی منور عباس نے انعامات تقسیم کیے

شوبز الیون نے فیم ویلز اسٹارز پریمئر لیگ سیزن سیون جیت لیا
فائنل میں سوشل میڈیا اسٹارز کو پینتیس رنز سے شکست ،
مہمان خصوصی منور عباس نے انعامات تقسیم کیے
ہمارا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا ،
اختتامی تقریب سے منور عباس شیخ کا خطاب
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سلمان سعید کی شاندار بیٹنگ کی بدولت شو بز الیون نے نیا ناظم آباد فیم ویلز اسٹارز پریمیئر لیگ سیزن سیون کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
فائنل میں سوشل میڈیا اسٹارز کو پینتیس رنز سے شکست ہوئی ۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں یوشی برادرز کے زیر اہتمام اور فیم ویلز کے تعاون سے برقی قمقموں کی روشنی میں مقابلہ ہوا ۔
شوبز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اٹھ اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنائے ۔ اوپنر سلمان سعید نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بیس گیندوں پر تریسٹھ رنز کی اننگ کھیلی ۔
تائید خان نے بیس رنز اسکور کیے ۔ جواب میں سوشل میڈیا اسٹارز کی ٹیم مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک آسو ایک رنز بناسکی۔ فیصل قریشی نے دو وکٹ حاصل کی۔ شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مہمان خصوصی چیئرمین فیم ویلز منور عباس شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دائرہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔
اس موقع پر صدر نیا ناظم آباد جمخانہ سید محمد طلحہ اسٹارز پریمئر لیگ کے بانی زبیر الیاس منیجر اسپورٹس محمد آصف سمیت کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
تقریب تقسیم انعامات کے بعد شاندار میوزیکل کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔



