باکسنگ
پاکستان کے ایک اور اولمپیئن حکومتی بے حسی اور تاخیری فیصلوں کی نذر ہو گئے۔
باکسنگ کے معروف کھلاڑی بابر اولمپیئن گردے فیل ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے ایک اور اولمپیئن حکومتی بے حسی اور تاخیری فیصلوں کی نذر ہو گئے۔
باکسنگ کے معروف کھلاڑی بابر اولمپیئن گردے فیل ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔
بابر اولمپیئن ایک سال سے علاج کے لیے حکومتی اداروں اور اپنے محکمے سے مالی امداد کے منتظر تھے لیکن بار بار اپیلوں کے باوجود کوئی مدد نہ مل سکی۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ہاکی لیجنڈ منصور احمد سمیت کئی قومی ہیروز بھی علاج اور سہولتوں کے فقدان کے باعث بے بسی کی موت مر چکے ہیں۔
ماہرین کھیلوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنا چاہیے تاکہ وہ عزت و احترام کے ساتھ اپنی زندگی اور آخری ایام گزار سکیں۔