ہاکی

یوم دفاع ہاکی سیریز کا آغاز: کے ایچ اے بوائز نے ویمنز کو ہرا دیا

یوم دفاع ہاکی سیریز کا آغاز:کے ایچ اے بوائز نے ویمنز کو ہرا دیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کے زیراہتمام ہاکی میچوں کی سیریز کا انعقاد کیا گیا۔

اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی گراؤنڈ پر جاری سیریز کیپہلے میچ میں کے ایچ اے ویمنز وائٹس ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جے جے اسپورٹس اکیڈمی کو 0-3 سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے مریم، ماہ نور اور ندا انجم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ کے ایچ اے ویمن وائٹ اور کے ایچ اے بوائز انڈر 15 کے درمیان کھیلا گیا۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے ایچ اے بوائز انڈر 15 نے کے ایچ اے ویمنز وائٹس کو 2-3 سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے اسحا ق نے دو جبکہ موسیٰ نے ایک گول اسکور کیا۔ کے ایچ اے ویمنز وائٹس کی جانب سے سندس اور ماہ نور نے ایک، ایک گول کیا۔

اس موقع پر کے ایچ اے ویمن ونگ کی صدر محترمہ اسماء علی شاہ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ویمنز وائٹس اور ویمنز کلرز ٹیم کو فائنل میچ کے لیے کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سیریز کا تیسرا میچ کے ایچ اے ویمنز وائٹس ٹیم اور کے ایچ اے ویمنزکلرز ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!