باکسنگ

یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر

سینئر کراٹے و کک باکسنگ ماسٹر سلیم کشمیری مہمان خصوصی تھے

یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر

سینئر کراٹے و کک باکسنگ ماسٹر سلیم کشمیری مہمان خصوصی تھے

کراچی: یوم دفاع کے موقعے پر مملکت پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سندھ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی شن بوکو شوتوکان کراٹے ہیڈکوارٹر اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں ” یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ” شاندار انداز سے منعقد ہوئی

جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف ایج گروپ کے گرلز و بوائز کراٹیکاز نے 4 مختلف ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا،

چیمپئین شپ میں کراٹے کومیتے (فائٹ) اور انفرادی کاتا (فورم) کے مقابلے شامل تھے جبکہ تین مختلف ویٹ میں کک باکسنگ کے مقابلوں کو بھی اس چیمپئین شپ میں شامل کیا گیا تھا۔

چیمپئین شپس کے چیف آرگنائزر شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد تھے، معروف کراٹے و کک باکسنگ ماسٹر سلیم کشمیری نے بحیثیت مہمان خصوصی کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

اس موقعے پر کک باکسنگ ماسٹر راجہ غضنفر اور سندھ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سینسی ناصر احمد بھی موجود تھے۔ چیمپئین شپ کے تفصیلی نتائج کے مطابق کراٹے کے کومیتے مقابلوں میں نور فاطمہ نے پہلی اور انشال کاشان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بوائز کی پہلی کٹیگری میں وثیق نے پہلی، فواز احمد نے دوسری پوزیشن، دوسری کٹیگری میں ارسلان بن مسعود نے پہلی اور سلیمان خان نے دوسری پوزیشن جبکہ تیسری کٹیگری میں ابشام عارف نے پہلی اور عبداللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انفرادی کاتا میں سعد کاشان نے پہلی جبکہ اینجل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کک باکسنگ مقابلوں میں ازمر خان، انابیہ اور ابراہیم نے اپنے اپنے ویٹ میں پہلی پوزیشن جبکہ فہد، عبداللہ اور موسیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئین شپ کے اختتام پر کراٹے کا زبردست ڈیمانسٹریشن بھی پیش کیا گیا جس میں شوتوکان کراٹے کی اقراء نے مواشی گیری کی مدد سے ٹائل توڑنے کا جبکہ ابشام خان نے توبی مواشی سے بورڈ بریک کرنے کا اور فواز نے نن چکو چلانے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا،

اس موقعے پر بلیک بیلٹ گرلز و بوائز نے بھی شوتو کی مدد سے بلاک بریکنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔ ناصر احمد، شاہ میر حسین، استشناء ڈینئیل اور انشال حسین نے چیمپئین شپ کے دوران ٹیکنیکل آفیشل کی ذمہ داریاں بھی خوش اسلوبی سے انجام دیں۔

آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے جبکہ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی ماسٹر سلیم کشمیری اور ماسٹر راجہ غضنفر کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی اور چیمپئین شپ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس موقعے پر دیگر انسٹرکٹر اور آفیشلز کو بھی یادگاری شیلڈز ایوارڈ کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!