باکسنگ
معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46 برس کی عمر میں چل بسے

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46 برس کی عمر میں چل بسے
(ویب ڈیسک ) باکسنگ کی دنیا کے بڑے نام رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے، ہیٹون اتوار کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ،
مانچسٹر پولیس کے مطابق باکسنگ لیجنڈ کی موت میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں ۔
مانچسٹر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں صبح 6بجکر 45منٹ پر لیجنڈ باکسر کی موت کی خبر ملی تھی جس پر کسی قسم کے شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
رکی نے لائٹ والٹر ویٹ اور والٹر ویٹ کیٹیگری میں کئی مقابلے اپنے نام کیے۔
رکی ہیٹون رواں برس دسمبر میں رنگ میں دوبارہ واپس آنے والے تھے ، انھوں نے اپنے 15سالہ پروفیشنل کیرئیر میں کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔



