کرکٹ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری

ایشیا کپ 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں افغانستان کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد فپر فور مرحلے کا شیڈول واضح ہوگیا۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 8 گیند قبل چوتھی وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے پھر اگلے دن روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میدان میں اترے گی۔

ایک دن کے وقفے کے بعد 23 ستمبر کو پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی پھر اگلے دن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جمعرات 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور گروپ فور کا آخری میچ جمعہ 26 ستمبر کو بھارت کے سری لنکا کے درمیان میچ شیڈول ہے

جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلیں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!