بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد پوسٹ میچ تقریب کا انعقاد کیا گیا
تو بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے۔
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سلمان آغا کو رنراپ چیک دیا تاہم بھارتی کپتان ٹرافی لینے نہیں آئے۔
بھارتی ٹیم نے سپانسرز سے اپنے انعامات وصول کیے،بھارت کے تلک ورما مین آف دی میچ جبکہ 17 وکٹیں لینے پر کلدیپ یادیو ٹورنامنٹ کے کار آمد پلئیر قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں، بھارت کے ابھیشک شرما پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے۔
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی،
تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔ کرکٹ شائقین کامطالبہ کیا ہے کہ اس حرکت پر بھارت کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنی چاہئے،
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔



