باکسنگ

سندھ ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمن باکسنگ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

سندھ ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمن باکسنگ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

حیدرآباد ; محکمہ کھیل سندھ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ پہلا سندھ ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمن باکسنگ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ 2025 ایس ایس بی یوتھ ہاسٹل نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

تین روزہ کیمپ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے 100 سے زائد خواتین باکسرز نے شرکت کی۔

کیمپ کے دوران انٹرنیشنل کوچز اور ٹیکنیکل ماہرین کی نگرانی میں شرکاء کو جدید کوچنگ تکنیک، فٹنس ٹریننگ، دفاعی و حملہ آور مہارتوں اور باکسنگ کی جدید تربیت فراہم کی گئی۔ ہر روز خصوصی ورکشاپس اور پریکٹس سیشنز بھی منعقد ہوئے۔

اختتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مدام مریم کیریو، صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن ایم اصغر بلوچ، سیکریٹری حیدرآباد ڈویژن اولمپک کمیٹی پرویز احمد شیخ سمیت دیگر اسپورٹس عہدیدار شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ تھے، جنہوں نے باکسرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز خواتین کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سردار عطا بلوچ، سیکریٹری محمد سلیم، زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹر اسپورٹس منظور حسین خانزادہ، باکسر رستم بلوچ، عبدالوحید درویش اور محمد علی تمرانی بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!