قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; کانکررز اور چیلنجرز کی کامیابی

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; کانکررز اور چیلنجرز کی کامیابی
کراچی 3 اکتوبر۔ قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں کانکررز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم میں کانکررز نے سٹرائیکرز کو 28 رنز ہرادیا۔
کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔سمیعہ افسر نے 57 رنز سکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔
جواب میں سٹرائیکرز نے 7وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔اقصٰی حبیب نے 40 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ ماہین عرفان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سمیعہ افسر پلیئر آف دی میچ رہیں۔
اوول گراؤنڈ میں چیلنجرز نے سٹارز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت13 رنز سے ہرادیا۔
چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 98 رنز بنائے۔راویل فرحان نے 32 رنز بنائے۔
سٹارز نے جواب میں 17 اوورز میں وکٹوں پر73 رنز بنائے۔منزہ غفار۔بتول فاطمہ اور افشین خان نے بالترتیب 8۔13۔ اور20 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بتول فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔



