سکواش

عبداللہ نواز نے امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں عبداللہ ندیم کو شکست،گرلز میں دامیہ خان فاتح رہیں،راحیل وکٹر اور محمد سمیر بھی چیمپئن بن گئے

عبداللہ نوازنے امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں عبداللہ ندیم کو شکست،گرلز میں دامیہ خان فاتح رہیں،

راحیل وکٹر اور محمد سمیر بھی چیمپئن بن گئے

مہمان خصوصی ڈاکٹر جنیدعلی شاہ نے انعامات تقسیم کئے،

کھلاڑیوں کو آٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) وائلڈ کارڈانٹری ہولڈر واپڈاکے عبداللہ نوازاور سندھ کی دامیہ خان نے امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی،بوائز انڈر13کا ٹائٹل راحیل وکٹر اور انڈر11کا ٹائٹل پی اے ایف کے عاطف علی ناز کے نام رہا۔

سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹرکے اسکواش کورٹس میں کھیلی گئی آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈاکٹر جنیدعلی شاہ تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پرسندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد،حیدرآباد اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمدارشد،ڈائرکٹر خیر پورشوگر ملز،ڈائرکٹر امریکن بزنس کلب،ٹورنامنٹ ریفری محمد نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر19کے فائنل میں وائلڈ کارڈانٹری ہولڈر واپڈاکے عبداللہ نواز نے پنجاب کے عبداللہ ندیم کو 12-10، 11-5اور11-5سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

گرلز انڈر15کے فائنلز میں سندھ کی دامیہ خان نے ویشنوی (سندھ) کو 11-9،6-11،11-3اور11-7سے شکست دی اورفائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بوائز انڈر13کے فائنل مقابلوں میں ٹاپ سیڈسندھ کے راحیل وکٹر (سندھ)پنجاب کے محمد مصطفی خان کو11-5،11-2اور11-7سے زیر کیا

اور چیمپئن شپ کا انڈر13ایونٹ اپنے نام کیا۔بوائز انڈر11کے فائنل میں پی اے ایف کے محمد سمیر اپنے ہی محکمے کے عاطف علی ناز کو 10-12،11-7،11-8اور11-6سے ہرا کر چیمپئن بن گئے۔

پانچ دن تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!