کرکٹ

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔

ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور کیے۔

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر بنگلہ دیش کو میچ میں واپس آنے کا موقع ملا، اس وقت نادین ڈی کلرک کریز پر آئیں اور ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔انہوں نے 29 گیندوں پر ناقابلِ شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو تین گیندیں قبل کامیابی دلائی۔

کلوئی ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، یہ لمحہ بہت اعصاب شکن تھا لیکن خوشی ہے کہ ہم یہ جیت لے گئے،

ہم نے صرف پرسکون رہنے اور غلط گیندوں کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ آخری 10 اوورز میں 80 رنز بنانا ممکن ہے۔

جب ٹرائیون ریتو مونی کے براہِ راست تھرو سے رن آؤٹ ہوئیں، جنوبی افریقہ کو اب بھی 31 گیندوں پر 35 رنز درکار تھے اور تین وکٹیں باقی تھیں، ڈی کلرک کا 26 رنز پر ایک موقع ملا،

جس کی بنگلہ دیش کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے، تو انہوں نے نہیدہ اختر کی پہلی گیند پر چار رنز حاصل کیے، جبکہ تیسری گیند پر چھکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم، جو ٹورنامنٹ کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو کر 10 وکٹوں سے ہار گئی تھی، اب مسلسل تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، اور سیمی فائنل کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے سست آغاز کے باوجود 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، جس میں شورنا اختر51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔

35 گیندوں پر بننے والی یہ اننگز اب تک کے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری تھی، جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!