دیگر سپورٹس

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا ساتواں عالمی ریکارڈ منظور کرلیا

12 سالہ فاطمہ نسیم نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ flexible girl لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑ دیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا ساتواں عالمی ریکارڈ منظور کرلیا گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کر دی جبکہ ریکارڈ کو اپنی ویب سایئٹ پر اپڈیٹ بھی کر دیا

فاطمہ نسیم کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی فیمیل کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے فاطمہ نسیم نےایک منٹ میں 42 کے مقابلے میں 47 مرتبہ سٹریچنگ کا مظاہرہ کیا

برطانیہ کی لبرٹی باروس کو کو دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ وہ امریکن گوٹ ٹیلنٹ ۔اسپین گوٹ ٹیلنٹ ۔برٹش گوٹ ٹیلنٹ جیسے کئ شوز میں پرفارمنس کو مظاہرہ کر چکی ہیں جبکہ یوٹیوب پر 6 ملین سے زیادہ سبسکرائیبر ہیں

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں

فاطمہ نسیم کا ریکارڈ کے بعد کہنا تھا کے دنیا کی مشہور ترین کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!