سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر سے ملاقات
اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے "سجاس" کی خدمات قابل قدر ہیں، ندیم عمر

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کویٹہ گلیڈی ایٹر کے فرنچائزر ندیم عمر سے ملاقات
ملاقات کے دوران سجاس نے مسلسل تیسری بار ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا صدر منتخب ہونے پر ندیم عمر کو مبارکباد پیش کی
اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے سجاس کی خدمات قابل قدر ہیں، ندیم عمر
پی سی بی اپنا ایسا مستقل ایئر کلینڈر ترتیب دے جس میں پی سی بی ایونٹس کے ساتھ کلب کرکٹ کے لئے بھی ونڈو دستیاب ہو، صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی
کرکٹ کے فروغ میں ندیم عمر کا کردار قابل تحسین ہے، کویٹہ گلیڈی ایٹر کے پلیٹ فارم سے متعارف کروائے گئے جونیئر کرکٹر آج پاکستان کے اسٹار بن چکے ہیں، صدر سجاس محمود ریاض
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے صدر محمود ریاض کی سربراہی اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کی قیادت میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کویٹہ گلیڈی ایٹر کے فرنچائزر ندیم عمر سے ملاقات کی،
سجاس کا وفد صدر محمود ریاض، جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم، فنانس سیکریٹری شاہد انصاری، مجلس عاملہ کے ارکان انیس الرحمن، سہیل خان اور جنید راجپوت پر مشتمل تھا، جبکہ ندیم عمر کی معاونت کویٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان نے کی،
اس موقع پر ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسا ڈومیسٹک ایئر کلینڈر ترتیب دے جس میں پی سی بی ایونٹ کے ساتھ کلب کرکٹ کے لئے بھی مستقل بنیادوں پر ونڈو موجود ہو،
کراچی کرکٹ کے صدر نے شکوہ کیا کہ شہر کا مقدمہ لڑنے پر اکثر پی سی بی کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا تمام ریجنز کو ڈومیسٹک میں شامل کرنا خوش آئند فیصلہ ہے،
پاکستان سپر لیگ بارہویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں بہت سی تبدیلیاں نظر آئیں گی لیکن سرفراز احمد جیسا کوئی دوسرا نہیں مل سکتا،
ندیم عمر نے کہا کہ سجاس کی برادری کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، بغیر کسی سرکاری فنڈ کے سجاس کا اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہنا،
ممبران کو عمرے کی سعادت کے لئے بھیجنا، میڈیکل بنیاد پر ممبران کی مدد کرنا، سالانہ ایوارڈ کی تقریب سمیت دیگر سوشل تقریبات سے ثابت ہے کہ سجاس اپنے ممبران کی خدمت کے لئے کوشاں ہے،
سجاس کے ساتھ محبت اور دوستی کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور پائیدار ہوگا، اس موقع پر محمود ریاض کا کہنا تھا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی صدارت کی ہیڈ ٹرک مکمل کرنا ندیم عمر پر کراچی کرکٹ کے آرگنائزر کے اعتماد کا مظہر ہے،
یقین ہے کہ ندیم عمر کی سربراہی میں کراچی کے باصلاحیت کرکٹرز کو قومی ٹیم میں نمائندگی کا موقع پہلے سے زیادہ ملے گا، کویٹہ گلیڈی ایٹر کا اعزاز ہے کہ اس کے پلیٹ فارم سے متعارف کروائے جانے والے جونیئر کرکٹرز کا شمار اج پاکستان کے اسٹار کرکٹرز میں ہوتا ہے،
اس موقع پر سجاس نے ندیم عمر کو گلدستہ کے ساتھ سندھ کی ثقافت و محبت کی نشانی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔۔۔



