کرکٹ

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، گریڈ ون ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں دو نئی ٹیموں کی انٹری

او جی ڈی سی ایل اور کنگز مین گریڈ ون میں شامل، واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو معیار پر پورا نہ اترنے پر باہر کردیا گیا

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، گریڈ ون ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں دو نئی ٹیموں کی انٹری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ گریڈ ون ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سیزن کے لیے ٹیموں کی حتمی فہرست جاری کرتے ہوئے اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور کنگز مین کو گریڈ ون ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ایونٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نئی ٹیموں نے بورڈ کے مقررہ معیار، ڈھانچے اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو پورا کیا، جس کے بعد انہیں گریڈ ون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس آن اور آف فیلڈ معیارات پر پورا اترنے میں ناکام رہیں، جس کی بنیاد پر ان کی جگہ نئی ٹیموں کو موقع دیا گیا۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ملکی فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے لیے یکساں اصول لاگو ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تمام ٹیمیں بورڈ کی فٹنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی پابند ہوں گی، جبکہ کھلاڑیوں کو تنخواہوں، میچ فیس اور دیگر الاؤنسز کی بروقت اور شفاف ادائیگی بھی یقینی بنانا ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کے لیے معیاری رہائش، بہترین خوراک اور پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کرنا لازمی ہوگا تاکہ ملکی کرکٹ میں پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گریڈ ون ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانا، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور ملک میں مسابقتی کرکٹ کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!