پی ایس ایل ٹیموں کا 10 سالہ معاہدہ ختم ، نئے کی تیاریاں
صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہونگی ،پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس

پی ایس ایل ٹیموں کا 10 سالہ معاہدہ ختم ، نئے کی تیاریاں ، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہونگی
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس، لیگ کی ویلیوایشن رپورٹ پیش
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں شامل ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی،
اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا،
نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔چارٹرڈ فرم اے وائی مینا پی ایس ایل کی فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی، چارٹرڈ فرم اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔
پی ایس ایل کی نئی بولی میں موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔ذرائع کے مطابق فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غورکیا گیا
جبکہ نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں د یئے جائیں گے ۔ آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجے جائیں گے ۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائے گی۔
2015 میں کراچی 2.6 کروڑ ڈالر، لاہور 2.5 کروڑ ڈالر، پشاور 1.6 کروڑ ڈالر،اسلام آباد 1.5 کروڑ ڈالر اور کوئٹہ 1.1 کروڑ ڈالر میں خریدی گئی تھی جبکہ ملتان سلطانز کی فرنچائز کو 2017 میں 6.35 کروڑ ڈالر سالانہ فیس پر خریدا گیا تھا۔



