کرکٹ

و یمنز ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا،

فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا

ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کیے۔

پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا ویمنز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔

جمیما روڈریگز نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے، ان کے ساتھ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 167 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور اینابیل سدھرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!