قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; روحیل نذیر اور فہم الحق کی سنچریاں
شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کی پانچ وکٹیں

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; روحیل نذیر اور فہم الحق کی سنچریاں
شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کی پانچ وکٹیں
اسلام آباد 31 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن روحیل نذیر اور فہم الحق نے سنچریاں سکور کیں۔ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔قاسم اکرم نے 61 اور علی زریاب آصف نے 57 رنز سکور کیے۔محمد اسمعیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 122 رنز بنائے تھے۔وقارحسین نے 49 رنز بنائے۔
شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے تھے۔ فہم الحق 17 چوکوں کی مدد سے 137 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری ہے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس نے گزشتہ روز 123 رنز سکور کیے تھے۔ عبداللہ شفیق 62۔ محسن ریاض60 اور افضل منظور 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہنواز دھانی نے 86 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ شاہ زیب خان نے 39 رنز بنائے ۔محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ایبٹ آباد نے فالوآن کے بعد کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 37 رنز بنائے تھے۔
عمران خان سٹیڈیم پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعدخان نے 61 رنز بنائے۔ ثاقب خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی بلوز بھی اپنی دوسری اننگز میں110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئ ۔عمیر بن یوسف نے 76 رنز بنائے۔گلفام عزیز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بہاولپور کو جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے۔
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 432 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
سرمد بھٹی150 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ روحیل نذیر نے 101 رنز سکور کیے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں232 رنز کا اضافہ کیا۔عاکف جاوید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے۔ریحان آفریدی 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔حنین شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔



