کرکٹ

دوسرا ٹی 20: شاہینوں کی باؤلنگ کے بعد بیٹنگ بھی شاندار، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست

باؤلنگ کے بعد بیٹنگ بھی شاندار، ، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرادیا جبکہ کھیل کے 6 اعشاریہ 5 اوورز ابھی باقی تھے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کے بولرز نے ابتدا ہی سے نپی تلی بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو باندھ کر رکھا اور 19 اعشاریہ 2 اوورز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پویلین بھیج دی۔ مہمان ٹیم نے 110 رنز بنائے تھے۔

فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 14 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ نسیم شاہ نے 28 رنز کے عوض 2 جبکہ ابرار احمد نے 26 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ ایک اوورز میں حاصل کرلیا۔ صائم ایوب کے وننگ شاٹ سے (سکسر) سے پاکستان نے ہدف عبور کرتے ہوئے 112 رنز اسکور کیے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے کپتان سلمان آغا اور سابق کپتان بابر اعظم کم بیک میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، جبکہ محمد نواز واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنی اسپن باؤلنگ سے حریف ٹیم کو پریشان کیا۔

پاکستان کے لیے اب یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ مہمان ٹیم سیریز میں برتری حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہے تاکہ وہ سیریز میں واپس آسکے۔

پاکستان اسکواڈ ; صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان آغا (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، سلمان مرزا، ابرار احمد۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ ; کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر بیٹر)، ریضا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زوزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریٹزکے، ڈونووان فریرا (کپتان)، جارج لنڈے، کوربن بوش، اوٹنیل بارٹمین، ناندرے برگر، لنگی نگیڈی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!