ایف جی /دین اور سی کیو گولڈ /نیوایج نے جناح لیگسی پولو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایف جی /دین اور سی کیو گولڈ /نیوایج نے جناح لیگسی پولو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو کلب کے زیراہتمام جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کے پانچویں دن ایف جی /دین اور سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل راؤ (ر) اور سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پہلے سیمی فائنل میں ایف جی /دین نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 9-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، عباس مختار نے دو، فرہاد محمد شیخ اور امین الرحمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے آغا موسی علی خان نے تین، راجہ تیمور ندیم اور بلال حیات نون نے دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /ماسٹر پینٹس /آئی ایس کی ٹیم کو 9-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
سی کیو گولڈ /نیوایج کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ، شیراز قریشی نے تین اور المان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم ریجاس /ماسٹرپینٹس/ آئی ایس سے راجہ سمیع اللہ نے چار، ابراہیم سلطان نے دو اور محب فیصل شہزاد نے ایک گول سکور کیا۔



