کرکٹ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

بابر اعظم کی شاندارنصف سینچری، ٹیم کو فتح کرنے میں اہم کردار،پلیئر آف دی میچ قرار

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

بابر اعظم کی شاندارنصف سینچری، ٹیم کو فتح کرنے میں اہم کردار،پلیئر آف دی میچ قرار

لاہور; پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستانی باؤلرز نے جنوبی افریقن ٹاپ بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور ابتدا میں ہی پویلین کی راہ دکھا دی۔

شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر جنوبی افریقہ کے دو بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ کر دیۓ لیکن اپنی ہیٹرک مکمل نہ کرسکے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلۓ 140 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ایک بار پھر درست ثابت ہوا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناۓ۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ہی اوور میں اپنے 2 قیمتی بیٹسمین کھو دیۓ جس سے بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی پریشر میں آگئی۔ریزا ہینڈرکس 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،کپتان ڈونووان فریرا 29 رنز،کوربن بوش 30 رنز( ناٹ آؤٹ)،ڈیوالڈ فریرا 29 بنا کر پویلین لوٹ۔

جنوبی افریقن بیٹنگ لائن فلاپ کرنے میں شاہین آفریدی اور عثمان طارق نے اہم کردار ادا کیا۔شاہین آفریدی نے 3،عثمان طارق نے 2، فہیم اشرف نے 2،جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں جنوبی افریقہ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکا۔

پاکستان کی اننگ کا آغاذ بھی اچھا نہیں ہوا دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقن باؤلرز کا بھرکس نکالنے والاصائم ایوب میچ کے دوسرے اوور میں ہی کوربن بوش کی گیند کا شکار ہو کر بغیر کوئی رن بناۓ پویلین سدھار گیا۔

صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم اور سلمان آغا نے ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوۓ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے ایک عرصہ بعد ففٹی بنائی انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 68 رنز بناۓ ( ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی پچھلے میچ میں بنا چکے ہیں)۔کپتان سلمان آغا نے 33 رنز،صاحبزادہ فرحان نے 19رنز، بناۓ۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے جارج لینڈے نے 2،لیزارڈ نے 2 جبکہ کپتان ڈونووان فریرا اور سم لین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بابر اعظم کو پلیئر اف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان نے ٹی 20 سیریز 2-1 سے جیتی۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض فیصل آفریدی،راشدریاض نے انجام دیۓ،آفیشل اسکورر محمد عارف اور ساجد عثمان جبکہ میڈیا گیلری اسکورر ظہور عالم اور وارث بشیر تھے پوری سیریز کیلۓ رنجن مدھو گالے میچ ریفری ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا (کپتان)، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریٹزکے، ڈونووان فریرا (کپتان)، جارج لنڈے، کاربن بوش، اوٹنیل بارٹمین، نانڈرے برگر اور لنگی نینگیڈی پر مشتمل تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!