کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔
اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن نے اپنے ٹوئنٹی کیریئر کے دوران 2575 رنز بنائے جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں، 35 سالہ کین ولیمسن نے اس فارمیٹ کے 93 میچز کھیلے جن میں ان کا ٹاپ سکور 95 رہا۔
سابق کپتان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 2011ء میں کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 73 میچز بطور کپتان کھیلے، ولیمسن نے اپنا آخری میچ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔



