کرکٹ

عبدالغفار خان کا استعفیٰ افسوسناک ہے ; سابقہ ایم این اے گل ظفر خان

عبدالغفار خان نے کرکٹ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،

ان کا استعفیٰ افسوسناک ہے — سابقہ ایم این اے گل ظفر خان

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) سابقہ ایم این اے گل ظفر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالغفار خان نے باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور کھیلوں کے مثبت رجحان کو اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا استعفیٰ مقامی کرکٹ حلقوں کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

گل ظفر خان نے کہا کہ عبدالغفار خان نے جس خلوص اور جذبے کے ساتھ باجوڑ کے نوجوان ٹیلنٹ کو اُبھارنے کی کوشش کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کی میڈیا کوریج، رپورٹنگ اور تنظیمی خدمات نے کرکٹ کو ایک نیا رخ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے باصلاحیت اور دیانتدار افراد کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ عبدالغفار خان مستقبل میں بھی باجوڑ کے نوجوانوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

سابقہ ایم این اے گل ظفر خان نے آخر میں کہا کہ “عبدالغفار خان جیسے مخلص لوگ کم ہی ملتے ہیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!