کرکٹ
زمبابوے کے کرکٹر شین ولیمزکا نشے کے عادی ہونے کا انکشاف

زمبابوے کے کرکٹر شین ولیمزکا نشے کے عادی ہونے کا انکشاف
(ویب ڈیسک ) زمبابوے کرکٹ کے مطابق شین ولیمز نے نیشنل ٹیم میں سیلشن کے لئےعدم دستیابی کا اظہار کیا۔
زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ افریقہ کوالیفائرکےلئے سلیکشن سےعین قبل شین ولیمز نے عدم دستیابی کی، شین ولیمز نے ممکنہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے سلیکشن سے معذرت کی۔
زمبابوے کرکٹ کے مطابق تحقیقات میں ولیمزنےانکشاف کیا کہ وہ نشے کی عادت میں متبلا رہے ہیں اور رضاکارانہ طور پر ری ہیب کر رہےہیں،ولیمز کےڈسپلن کے مسائل رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کی تیاریوں پر اثر پڑا ہے۔
زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ شین ولیمز کا کنٹریکٹ 31 دسمبر 2025 کے بعد بڑھانا ممکن نہیں ہوگا۔بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ولیمز کو آئندہ قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے زیرغور نہیں لایا جائےگا۔



