کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی،

جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر بتیسویں نمبر پر آگئے۔ دوسری جانب سفیان مقیم چار درجے تنزلی کے بعد چوبیسویں نمبر پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں،

بابر اعظم نو درجے بہتری کے بعد تیسویں، صائم ایوب دس درجے ترقی کے ساتھ انتالیسویں، اور سلمان آغا دس درجے بہتری کے بعد چونیویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بیالیسویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ بولرز میں بھارتی اسپنر ورون چکروتی نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!