تمام تر مخالفت کے باوجود کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا :اعظم خان

میڈی کیم گروپ ہمیشہ کی طرح ریجنل کرکٹ ایسوسی کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا : ظفر ریاض باری
تمام تر مخالفت کے باوجود کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا :اعظم خان
کرکٹ کے فروغ کیلئے ندیم عمر کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے: خالد نفیس
گراس روٹ لیول پر کراچی میں خلیل احمد نینی تال والا اور جنید خلیل نینی تال والا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: توصیف صدیقی
زون تین وائٹس نے میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سلمان سرور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) میڈی کیم گروپ آف کمپنیز ہمیشہ کی طرح گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا
ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اعظم خان کوآرڈینیٹر آرسی اے کے نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ تمام تر مخالفت کے باوجود کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ندیم عمر کی قیادت میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتا رہوں گا
انہوں نے خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار انعقاد پر اور زون تین کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں ہم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے تمام تر مشکلات کے باوجود کام کرتے رہے گے۔
ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے خلیل نینی تال والا، جنید خلیل نینی تال والا اور جاوید کیانی کا آرسی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسپانسر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں زون تین وائٹس نے زون چھ وائٹس کو 23 رنز شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ زون تین وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔
عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 65، سلمان سرور نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51،بلال عقیل نے 30 اور محمد حسان نے 27 رنز بنائے۔عبداللہ جاوید اور سعد سخاوت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون چھ 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ جاوید نے 4 چوکوں کی مدد سے 41، ایس ایم علی نے 30،محمد اذان نے 24 ،سعد سخاوت نے 22 اور عبدل سمیع نے 19 رنز بنائے۔ سلمان سرور نے 27 اور اختر علی نے 36 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظفر ریاض باری نے ونر ٹرافی زون تین وائٹس کے کیپٹن سلمان سرور اور رنر ٹرافی زون چھ وائٹس کے کیپٹن سعد سخاوت کو دی
جبکہ بہترین بیٹسمین کا انعام زون چھ وائٹس کے محمد اذان، بہترین بالر کا زون سات کے عزیر خان، بہترین فیلڈر کا زون پانچ بلوز کے وقاص آفریدی کو بہترین آل راؤنڈر اور فائنل کا مین آف دی میچ ایوارڈ زون تین کے کیپٹن سلمان سرور نے ، میڈیا کوارڈینیٹر کا ڈاکٹر عارف حفیظ اور جنید افضل نے حاصل کیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ سیکرٹری وصال انصاری، زون تین کے صدر محمد رئیس ،زون پانچ کے صدر محمد سمیع خان، زون سات کے صدر مظہر علی اعوان، زون ایک کے سیکرٹری عارف وحید خان، زون دو کے سیکرٹری نصرت اللہ ،
زون پانچ کے سیکرٹری محمد سعید جبار، زون ایک کے خازن طارق حفیظ صدیقی, زون چار کے نائب صدر ایس ایم عاصم ،زون پانچ کے نائب صدور محمد اصغر خٹک ،افتخار احمد، شہباز قریشی، جوائنٹ سیکرٹری زون پانچ، ممبر ٹورنامنٹ کمیٹی نوید الامین ،شوکت راجپوت اور دیگر معززین نے شرکت کی۔



