کرکٹ

وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب وہ باضابطہ طور پر ٹیم کے معاملات میں کردار ادا کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض عارضی طور پر ویمن ٹیم کے امور سنبھالیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور کئی نئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جائے گا۔

پی سی بی جلد ہی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے حتمی ناموں کا اعلان کرے گا، جس سے مستقبل کی ٹیم مینجمنٹ کی سمت واضح ہو جائے گی۔

خبر میڈیا میں گردش کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آ گئی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں اور مختلف ٹیموں کے ساتھ مشاورتی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہیں کسی نئی یا مستقل ذمہ داری کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ویمن ٹیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جزوی طور پر درست ہیں مگر ابھی کوئی باضابطہ تقرری عمل میں نہیں آئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!