
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ۔ انونسیبلز اور سٹارز کی کامیابی
فیصل آباد ۔ نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں اتوار کو کھیلے گئے میچز۔
انونسیبلز ( 114 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ) نے سٹرائیکرز ( 112 رنز ) کو8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹرائیکرز کی عالیہ ریاض کے 31رنز۔
فاتح ٹیم کی منیبہ علی کے14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز ناٹ آؤٹ اور مومنہ ریاست اور تسمیہ رباب کی تین تین وکٹیں ۔ منیبہ علی پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
سٹارز ( 187 رنز ) نے چیلنجرز ( 150رنز ) کو 37 رنزسے ہرادیا۔ چیلنجرز کی صدف شمس کے 95 رنز۔
سٹارز کی عروب شاہ کے 42 اور سدرہ امین کے 40 رنز اور انعم امین کی34 رنز دے کر 5 وکٹیں ۔
انعم امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔



