کرکٹ

دوسرا ایشز ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

دوسرا ایشز ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ کپتان پیٹ کمنز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، تاہم اوپنر عثمان خواجہ کی دستیابی کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی جا رہی۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکان کم ہیں، مگر میک ڈونلڈ ان سے کچھ زیادہ پُرامید دکھائی دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتھ ٹیسٹ 2 دن میں ختم ہونے کے باعث پیٹ کمنز کی نیٹ سیشن کی منصوبہ بندی متاثر ہوئی، تاہم ان کی بحالی کا عمل تقریباً مکمل ہے۔

دوسرے جانب فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر رہے تھے، لیکن کوچ کے مطابق وہ سیریز کے کسی مرحلے پر دستیاب ہوں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے والے مچل اسٹارک مکمل فارم میں ہیں، جبکہ عثمان خواجہ کمر کے درد کے بعد گھر لوٹ گئے ہیں اور ان کا بریسبین میں کھیلنا یقینی نہیں۔

میک ڈونلڈ نے بتایا کہ عثمان خواجہ کی مزید میڈیکل جانچ ضروری ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں اوپننگ کرنے والے ٹریوس ہیڈ کے بارے میں بھی کوچ نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں انہیں یہ کردار مستقل طور پر دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنک بال ٹیسٹ کے باوجود اسپنر نیتھن لائن کو ڈراپ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ وہ درمیانی سیشنز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!