کرکٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دس برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی جس کے بعد ٹیم اگلی دہائی تک لیگ کا حصہ رہے گی۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی جانب سے مقرر کردہ نئی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی گئی ہے۔ پی ایس ایل اگلے سال اپنے 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے جبکہ موجودہ پانچ ٹیمیں اپنے فرنچائز معاہدے پہلے ہی تجدید کر چکی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلیٰ معیار برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پی ایس ایل پر ملک و بیرونِ ملک اعتماد کا بڑا ثبوت ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سال کی شراکت نہ صرف دونوں اداروں کے لیے نئی کامیابیوں کا آغاز ہو گی بلکہ پی ایس ایل کی ترقی کے سفر کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن اور مستقل بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے جس نے لیگ کی قدر اور مقبولیت میں اضافہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!