کرکٹ

ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی

ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی

ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔

میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں وسٹا رائیڈرز کی جانب سے بین میکڈرمٹ نے 27 گیندوں پر 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی

جبکہ انمکت چند اور شان ڈکسن نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔ آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے جس میں میتھیو فورڈ اور سی پی رضوان نے چھکا اور چوکا لگا کر میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔سپر اوور میں رائیڈرز نے 12 رنز بنائے

جس کے جواب میں کوئٹہ نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ محمد وسیم نے چوکا لگایا، خواجہ نافع آؤٹ ہوئے، تاہم لیام لیونگسٹن نے فیصلہ کن لمحے میں بلند و بالا چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

دوسرے میچ میں رائل چیمپس 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دووکٹوں کے نقصان پر 127 رنز سکور کئے ۔ محمد شہزاد نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا مگر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

برینڈن میکولم نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تاہم مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ نے چیمپس کی پیش قدمی روک دی۔ آرون جونز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس جورڈن نے 8 رنز بنائے،

لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دل سکے۔رائل چیمپس کے مستحکم مگر سست تعاقب کے باعث انہیں 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!