کرکٹ

آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ڈے نائٹ ایشیز ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جبکہ فاسٹ بولر اور کپتان پیٹ کمنز ایک بار پھر ٹیم سے باہر ہیں۔

برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے پہلے جمعے کو جاری کردہ اسکواڈ میں پیٹ کمنز شامل نہیں، جو 4 ماہ قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں نچلی کمر کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔

وہ پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے، جس میں آسٹریلیا نے 2 دن کے اندر 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمنز اسکواڈ کے ساتھ برسبین سفر کریں گے اور اپنی فٹنس پر مزید کام جاری رکھیں گے۔ دیگر فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل بحالی نہ ہونے کے سبب دوسری بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

اس دوران اوپنر عثمان خواجہ دباؤ کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ ; اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویڈرلینڈ، بیو ویب اسٹر

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!