11 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء ; انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

11 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء ; انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام 11 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے چوتھے روز ماسٹر پینٹس/ سکائی ویل نے مین فائنل کیلئے جبکہ انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام ٹی سی ایل کے تعاون سے منعقدہ بیٹل ایکس پولو کپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /سکائی ویل، ڈائمنڈ پینٹس /دین پولو اور ٹیم بلوچستان کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز ہوئے جس میں ماسٹر پینٹس نے پہلے زبردست مقابلے کے بعد ٹیم بلوچستان کو 4-3.5ہرایا
اور پھر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس /دین پولو کو 4-3 سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ٹیم بلوچستان کو4-3.5 ہرایا۔ اس طرح ماسٹر پینٹس /سکائی ویل کی ٹیم نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
دوسری طرف انڈس پولو، امپریل پولو اور سلا پولو کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز ہوئے جس میں انڈس پولو نے پہلے سلا پولو کو اور پھر امپریل پولو کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔



