فٹ بال

پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر پہلی بار فیفا اندر17ورلڈ کپ جیت لیا

پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر پہلی بار فیفا اندر17ورلڈ کپ جیت لیا

دوحہ: فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے آسٹریا کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔

دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں واحد گول انیسو کیبرال نے 32 ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔

یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے تھے،

فائنل میں اپنی ٹیم کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔تاہم ان کے متبادل ڈینیئل فریشر میچ کے آخری لمحات میں گول کے قریب پہنچے جب ان کا 85 ویں منٹ میں کم زاویے سے لگایا گیا شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا اور یوں سنہری موقع ضائع ہوگیا۔

میچ کا واحد گول کرنے والے کیبرال نے ٹورنامنٹ میں 7 گول کیے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں اٹلی نے برازیل کو پنالٹی پر چار، دو سے شکست دی۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں آسٹریا نے اٹلی کو دو صفر سے جبکہ برازیل کو پرتگال کے خلاف چھ پانچ کی سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!