قائدِ اعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچیس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا-ندیم عمر

قائدِ اعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچیس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا-ندیم عمر
کراچی ۔کراچی کے کھلاڑیوں نے قائدِ اعظم ٹرافی جیت کر اپنے شہر کے لوگوں کو خوشیاں دی ہیں کراچی کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں اور میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
جنہوں نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت کر یہ ثابت کیا ہے کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے
ان خیالات کا اظہار ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے قائدِ اعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کیا
انھوں نے اقبال امام ہیڈ کوچ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوچنگ میں ڈھائی سال میں کراچی کی ٹیموں نے دو مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیتی ہے جو کہ ایک منفرد کارنامہ ہے
انھوں نے کہا جلدانڈر 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہی سی بی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اکیڈمی نیاناظم آ باد گراؤنڈ پر لگائی جائے گی اکیڈمی میں پی سی بی کے کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرینگے
اس موقع پر انھوں ٹیم کے لیئے پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک شایان شان تقریب جلد مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی
اس موقع پر اقبال امام ہیڈ کوچ نے کہا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مجھے ندیم عمر بھائی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی جس کی وجہ سے ہم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئے اور ٹورنامنٹ سے کئی نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آ ئے ہیں
جن میں سعد بیگ ،ہارون ارشد, ثاقب خان،محمد عمر ،عبداللہ فضل شامل ہیں جو آ گے جاکر اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرینگے
تقریب سے سید محمد احمد نقوی ٹیم منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کراچی کی ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ جیتا جو کھلاڑیوں اور ٹیم سپورٹ اسٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں ندیم عمر صاحب جیسا صدر پہلی دفع آیا ہے
جو کے کھلاڑیوں اور کوچز کی ہر طرح سے حوالہ افزائی کرتا ہے پچیس لاکھ کے علاؤہ ندیم عمر صاحب کی جانب سے ہر میچ میں پرفارمنس کرنے والے کھلاڑیوں کو پچیس ہزار روپے کیش انعام دیا گیا اس موقع پر حسن عمر،اعظم خان،فیضان نجیب اور دیگر بھی موجود تھے



