ہاکی
پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست کا سامنا

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست کا سامنا
پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا گول سفیان خان نے پنلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔
میچ کے آغاز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ابتدائی برتری حاصل کی،
مگر نیدرلینڈز نے آخری 15 منٹ میں میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور پاکستان کی واپسی کے امکانات ختم کر دیے۔
کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نیدرلینڈز کے تجمین راینگا نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ابتدا میں ہمیں وقت لگا لیکن بعد میں اپنی کارکردگی بہتر کی اور تین پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا گروپ میچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔


