نیشنل گیمز ایتھلٹکس:مینز میں آرمی اور ویمنز میں واپڈا نے جنرل ٹرافی جیت لی

نیشنل گیمز ایتھلٹکس:مینز میں آرمی اور ویمنز میں واپڈا نے جنرل ٹرافی جیت لی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمزکا ایتھلیکس ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا۔پاکستان آرمی نے مینز اور واپڈا نے ویمنز ایونٹ میں جنرل ٹرافی جیت لی۔
مینز میں پاکستان آرمی نے16گولڈ،10 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ واپڈا نے تین گولڈ،آٹھ سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور نیوی نے تین گولڈ،ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،
ویمنز میں واپڈا نے 16گولڈ،چار سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پہلی،ایچ ای سی نے دو گولڈ،13 سلور اور 6 برانز میڈل کے ساتھ دوسری اور آرمی نے تین گولڈ،ایک سلور اور آٹھ برانز میڈلز کے ساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔
آخری روز پانچ ہزار میٹرز ویمنز میں واپڈا کی ماریہ نے گولڈ،واپڈا کی فرحت نے سلور اور گونش نے برانز میڈل حاصل کیا۔ڈیکاتھلون مینز میں آرمی نے گولڈ اور سلور جبکہ ایچ ای سی نے برانز میڈلز لیا۔
ہیپٹا تھلون ویمنز میں واپڈا کی ملیحہ نے گولڈ،واپڈا ہی کی عروج نے سلور اور واپڈا کی منزہ نے برانز میڈل یقینی بنایا۔ہائی جمپ مینز میں واپڈا کے شہروز نے گولڈ،آرمی کے احمد فراز نے سلور اور آرمی کے فہد اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔
4×400ریلے ویمنز میں واپڈا کی ردا،نورین،مسرت اور سنینا نے چار منٹ اور 8.3سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ایچ ای سی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل لیا۔
مینزکی4×400ریلے میں آرمی کے عابد،عثمان،بلال اور اسماعیل نے 3منٹ اور14.5سیکنڈز کے ساتھ گولڈ،واپڈا نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔



