نیشنل گیمز ہاکی: آرمی اور واپڈا نے مینز کے فائنل میں جگہ بنالی

نیشنل گیمز ہاکی:آرمی اور واپڈا نے مینز کے فائنل میں جگہ بنالی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی اور پاکستان نیو ی نے نیشنل گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔مینز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی اور پاکستان ائر فورس کا مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر تھا،
آرمی کی جانب سے راؤ ارسلان اور عماد نے ایک ایک گول کیا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے دونوں گول رضوان علی نے اسکور کئے،میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں آرمی نے4-3سے فتح سمیٹ لی،
دوسرے سیمی فائنل میں نیوی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدواپڈا کو 3-2سے مات دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔نیوی کی جانب سے بشارت علی نے دو اور محمد وسیم نے ایک گول اسکور کیا جبکہ واپڈا کی جانب سے امجد علی اور رومان خان نے ایک ایک گول کیا،
ویمنز میں سندھ نے بلوچستان کو 9-0سے مات دی۔سندھ کی جانب سے اقرا اقبال اور صائمہ غلام نے دو دو جبکہ زہرہ،ماہین علی، سندس،مومل او ر فضا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
مینز سیمی فائنل کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹر ی رانا مجاہدعلی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر اولمپئن شہباز سینئر،اولمپئن خالد حمید،عرفان سینئر،رمضان جمالی،
ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اولمپئن دانش کلیم،میڈیا کو آرڈی نیٹر انٹر نیشنل محمد علی،عظمت پاشا، غلام مرتضیٰ ڈھوٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔



