پاکستان آرمی کا35ویں نیشنل گیمز میں سونے کے ذخائر پر قبضہ بدستور برقرار

نیشنل گیمز:آرمی کا سونے کے ذخائر پر قبضہ برقرار،144گولڈ میڈلز لے لئے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی کا35ویں نیشنل گیمز میں سونے کے ذخائر پر قبضہ بدستور برقرا ر ہے ،144گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر بدستور سر فہرست ہے،واپڈا نے61 اورنیوی نے 28گولڈ میڈل حاصل کئے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جار ی کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتا م تک پاکستان آرمی 144گولڈ،72سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست تھی جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258ہے۔
واپڈا کا دستہ 61گولڈ،52سلور اور 56برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اورپاکستان نیوی 28گولڈ،30سلور اور 23برانزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پنجاب کے کھلاڑی دس گولڈ،31سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،سندھ9گولڈ،20سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،ایچ ای سی آٹھ گولڈ،33سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی،
پاکستان ائر فورس 6گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوا پانچ گولڈ،9 سلور اور 31برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں،ریلویز تین گولڈ،پانچ سلور اور 19برانز میڈلز کے ساتھ نویں اور بلوچستان دو گولڈ،سات سلور اور 16برانز میڈلز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
میڈل ٹیبل پر اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور 6برانز میڈلز کے ساتھ گیارھویں،پولیس ایک سلور اور20برانزمیڈلز کے ساتھ بارھویں،گلگت بلتستان تین برانز میڈلز کے ساتھ 13 ویں اور آزاد جموں کشمیردو برانزمیڈلز لے کر چودھویں اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔



