کرکٹ

لندن کے بعد نیویارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو کا شاندار انعقاد

لندن کے بعد نیویارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو کا شاندار انعقاد

نیویارک: انگلینڈ میں کامیابی کے بعد نیویارک میں پہلی بارایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو ہوا، ان روڈ شوز کا مقصد چھ جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔

نیویارک روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، سعود شکیل، شان مسعود، سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ کھیل سفارت کاری اور ثقافتوں کی پہچان کا ذریعہ ہیں۔

قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے پی ایس ایل کے تجربات شیئر کیے، ابراراحمد، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے بھی پی ایس ایل کی اہمیت پر بات کی۔

پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا خطاب ;  نیویارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے روڈ شو کے دوران پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لا رہی ہے اور اس میں مقامی کھلاڑیوں کو مواقع دیے جا رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے اور یہ لیگ پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے بطور کوچ بتایا کہ دو سال پہلے وہ پی ایس ایل سے الگ ہو گئے تھے، لیکن آج کرکٹ بہت زبردست ہو گئی ہے اور نوجوان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خطاب ; چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے روڈ شو کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطرخواہ فائدہ ملتا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے اور پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے کافی کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس لیگ کی بہتری کے لیے کریں گے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے دنیا کی نمبرون لیگ بنانے کا عزم ظاہر کیا، سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے نزدیک پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

روڈ شو میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو نئے سرے سے بنانے کا بھی اعلان کیا گیا، مظفرآباد اور حیدر اباد اسٹیڈیمز بھی آباد کرنے کی منصونہ بندی کئی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!