کرکٹ

لاہور: ایل آر سی اے- کائزن پینٹ انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ ; مزید تین کا میچز کا فیصلہ ہوگیا

لاہور: ایل آر سی اے- کائزن پینٹ انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین کا میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے

اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ میں کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں ویسٹ زون ریڈز نے نارتھ زون ریڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نارتھ زون ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے شفیع اللہ نے شاندار 149 رنز کی اننگ کھیلی زین علی، عزیز ماجد اور سبحان علی شاہ نے بلترتیب 2,2 وکٹیں حاصل کیں

ویسٹ زون ریڈز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا شہریار وسیم نے 106, داود توقیر رانا اور کبیر علی نے 51,51 رنز کی زمہ دارانہ اننگ کھیلی محمد اویس نے 2 وکٹیں حاصل کیں شفیع اللہ اور شہریار وسیم کو مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

علیم ڈار اکیڈمی میں منعقدہ میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے کائزن وائٹس کو 102رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے محمد عالیان 107 اور عبدالرمیز 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

صابر علی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے کائزن وائٹس نے ہدف کے تعاقب میں بہت سست روی سے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 175 رنز بنائے

محمد اعظم 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے محمد عبید اور حسن عرفان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں محمد عالیان سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے

اظہر علی اکیڈمی میں کھیلے گئے دن کے تیسرے اور آخری میچ میں نارتھ زون گرینز نے ایسٹ زون گرینز کو 4 رنز سے شکست دی نارتھ زون گرینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے

عمر فاروق نے 62 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی تاج محمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں ایسٹ زون گرینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے منیب احمد نے 34 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی مھیمن خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!