کرکٹ

حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کرکٹ ماہرین حیران

ٹی 20 ورلڈکپ: حارث رؤف ٹیم میں شامل نہ ہونے پر کرکٹ ماہرین حیران

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام نہ شامل ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

بی بی ایل میں شاندار کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر ایرون فنچ نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیر متوقع تھا۔

فنچ نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں، بس کبھی کبھار تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اہم چیز وکٹیں لینا ہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر، اور حارث اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

دوسری جانب مائیکل کلارک نے بھی کہا کہ انہیں حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی، لیکن آسٹریلیا میں کھیلنے کی کنڈیشنز سری لنکا اور بھارت سے مختلف ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسکواڈ بنانے کے دوران کھیل کے مقام اور کھلاڑی کے رول کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

کلارک نے مزید کہا کہ حارث رؤف کا بی بی ایل میں جو رول تھا، وہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب اسکواڈ میں مکمل طور پر موزوں نہیں لگتا۔ انہوں نے کھلاڑی کی فارم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں اچھی فارم اور کارکردگی کے ساتھ آنا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے سکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے، جو رول بی بی ایل میں حارث رؤف کا تھا وہ ان کا یہاں نہیں لگتا اور میرے خیال میں کھلاڑی کی فارم بھی کافی اہم ہوتی ہے۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی فارم کے ساتھ آئیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!